Jun 20, 2017 05:17 pm
views : 596
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 1678 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 1678پوائنٹس کی کمی
اپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسرےروز منگل کو مارکیٹ میں
غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 1678پوائنٹس
کی کمی کے بعد44914 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون
میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر391کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن
میں سے 32کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،340کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔