پشاور، ضلعی انتطامیہ کی کارروائی،لاکھوں روپے مالیت کا کھلونا نما اسلحہ ضبط
پشاورمیں ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا کھلونا نما اسلحہ ضبط کر لیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا اسلم نے ڈی سی آفس میں پریس کانفرنسکرتے ہوئے کہا کہ
ضلعی انتظامیہ نے لاکھوں روپے مالیت کا کھلونا نما اسلحہ پکڑ لیاہے جبکہ
کھلونا نما اسلحہ فروخت کرنے والے تین ملزمان کو بھی گرفتار کرلیاگیاہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسلحہ نما کھلونوں کی فروخت پر دفعہ 144 کے تحت
پابندی عائد ہےجبکہ اسلحہ نما کھلونوں کی فروخت بند کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل
دی جاچکی ہے۔
ثاقب رضا اسلم نے مزید کہا عید کے روز بھی اسلحہ کھلونے کی فروخت بند کرنے
کیلئے دو سے تین مجسٹریٹ کی ڈیوٹیاں لگائی جائے گی،جو قانون کی خلاف ورزی
کریں گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔