Jun 21, 2017 12:26 pm
views : 559
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 633 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، 633پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کو مارکیٹ میں
مند ی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس633پوائنٹس کی
کمی کے بعد44281پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ میں
مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر329کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے41کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،282کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی
جبکہ6کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔