کراچی ,شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لئے بنائے جانے والے 32ٹن بولارڈپل ٹگ جہاز کی افتتاحی تقریب
کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لئے بنائے جانے والے 32ٹن بولارڈپل ٹگ جہاز
کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی، وزارت دفاعی پیداوار لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ
سید محمد اویس نے کراچی شپ یارڈ کو قومی اثاثہ قرار دیا۔
جہاز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزارت دفاع اور پیداوار کے سیکٹری
لیفٹنٹ جرنل ریٹائرڈ سید محمد اویس کا کہنا تھا کہ کراچی شپ یارڈ کا ادارہ
پاک بحریہ کے نیول فلیٹ کو بھرپور سپورٹ کررہا ہے,سی پیک منصوبہ ملک کی
معیشت میں معاشی انقلاب لائیگا، جس کے اثرات جہاز رانی کی صنعت پر بھی مرتب
ہوں گے اور ملکی صنعتیں بھی مستفید ہوں گی، 32ٹن بی پی ٹگ اپنی نوعیت کا
تیسرا جہاز ہے، جو رواں سال کراچی شپ یارڈ میں بنایا جارہا ہے۔
سیکٹری لیفٹنٹ جرنل ریٹائرڈ سید محمد اویس نے کہا کہ 32 ٹن بی پی ٹگ کے
بنانے میں حکومت کا ملک میں جہاز سازی میں خود انحصاری کے حصول کے مشن کا
حصہ ہے۔ سیکریٹری دفاعی پیداوار نے کہا کہ پاک بحریہ اور شپ یارڈ کی کاوشوں
سے اس مشن کو حقیقت کا روپ دے رہے ہیں، کراچی شب یارڈ کا ادرہ ملک کے لئے
ماڈل بن چکا ہے۔