Jun 21, 2017 01:45 pm
views : 643
Location : Different Places
Peshawar- Monsoon Season Begins, Weather Pleasant after Rain in City
پشاور، خیبرپختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے
۔پشاور اور گرد و نواح میں گزشتہ رات سے موسلاھار بارش کا سلسلہ وقفے
وقفے سے جاری ہے۔حالیہ بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔تیز بارش کے باعث
شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں اور نالے ابلنے لگے ۔
بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور فضاء نکھر گئی، ایک جانب پشاور کے شہریوں
کے مرجھائے چہرے خوشی سے کھل اٹھے اور وہ بارش سے لطف اندوز ہونے کیلئے
سڑکوں پر نکل گئے دوسری جانب بارش کے بعد موسم تو خوشگوار ہوا لیکن کچھ
سڑکوں پر پانی بھی جمع ہوگیا جس کی وجہ سے دشوار گزار راستے ہونے کے باعث
نہ صرف ٹریفک کو گزرنے میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا بلکہ شہریوں کو بھی
مشکلات پیش آئیں۔
آخری اطلاعات تک پانی کی نکاسی کیلئے متعلقہ حکام مسلسل چشم پوشی برتتے
رہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں مزیدموسلادھار بارش کا
امکان ہے۔
شدید بارش کی وجہ سے مکان اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔مختلف شہروں
میں بادل برسنے کے بعد بجلی معطل ہوگئی ،جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات
کا سامنا کرناپڑا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید
بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔
اس موقع پر ایک نوجوان شہری نے کہا