Jun 21, 2017 01:51 pm
views : 646
Location : Swabi Interchange
Peshawar- Pakistan Cricket Team Fast Bowler Junaid Khan Media Talk
پشاور، پی ایس ایل نے پاکستان ٹیم کو اچھا ٹیلنٹ فراہم کیا ،جنید خان
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر جنید خان غیر ملکی ایئر لائن کی پروازای کے 612
سے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد پہنچےجہاں پر ان کاوالہانہ
استقبال کیا گیا۔
پاکستان ٹیم کے فاسٹ بالر جنید خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل نے پاکستان
ٹیم کو اچھا ٹیلنٹ فراہم کیا۔ ابتدائی میچ ہارنے کے بعد بہترین کم بیک کیا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد اپنے آبائی علاقے صوابی پہنچنے پر
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید خان نے کہا کہ چیمپئن شپ جیتنا اعزاز کی بات
ہے۔ٹیم پر پریشر تو تھا، لیکن ہمارے پاس کھونے کیلئے کچھ نہیں تھا۔ مثبت
سوچ کےساتھ کھیلے اور کامیاب ہوگئے۔
جنید خان نے کہا کہ ٹارگٹ توبھارت کے تمام بیٹسمین تھے۔عامرآؤٹ کرے، حسن
کرے یا میں کروں، خوشی برابر ہوتی ہے۔ ابتدائی ناکامی کے بعد محنت کی اور
شاندار طریقے سے کم بیک کیا۔پاکستان ٹیم نےجس طرح کی پرفارمنس دی وہ کوئی
اور ٹیم دے بھی نہیں سکتی۔آخری میچ میں بیٹسمینوں نے بہترین کارکردگی کا
مظاہرہ کیا۔
جنیدخان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی وجہ رومان رئیس ،فخر زمان اور حسن
علی جیسے نئےکھلاڑی سامنے آئے ہیں۔ کامیابی کے بعد بین الاقوامی سطح پر
پاکستان کا امیج بہت بہتر ہوا ہے۔