Jun 21, 2017 02:15 pm
views : 654
Location : Different Markets
Peshawar- Eid Shopping, Traffic Control Arrangements
پشاور، عید کے دن قریب آتے ہی بازاروں میں رش بڑھ گیا، ٹریفک کے مسائل میں اضافہ
ملک کے دیگر شہروں کی طرح پشاور میں بھی عید کے دن قریب آتے ہی بازاروں میں
ٹریفک بڑھ گیاہے جس پر قابو پانے کیلئے پشاور ٹریفک وارڈنز کی تیسری شفٹ
بھی شروع کردی گئی ہے۔ 160 اہلکارشہر کے مختلف علاقوں میں سحری تک ڈیوٹیاں
سرانجام دے رہے ہیں۔
دن ہو یارات،اب پشاور کے ٹریفک وارڈنز ہر وقت شہر کی سڑکوں پر گشت کرتے
دکھائی دینگے۔ ٹریفک پولیس نے رمضان کے آخری عشرے میں ٹریفک مسائل پر قابو
پانے کیلئے ٹریفک وارڈنز کی تیسری شفٹ شروع کردی جس میں 160 اہلکار روزانہ
کی بنیاد پر رات آٹھ بجے سے سحری تک ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں۔
تیسری شفٹ میں تیس موٹرسائیکل رائیڈرز اسکواڈ کے ساتھ تیس موبائل گاڑیاں
بھی شامل ہے جو شہر کے مختلف بازاروں کے سامنے گشت پر مامور دکھائیں دیں
گے۔
ٹریفک اہلکاروں کا کہنا ہے کہ عوام سے بھی تعاون کی اپیل کرتے ہیں۔کسی بھی
ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پشاور کے بازاروں میں سیکیورٹی کے بھی خاطر
خواہ انتظامات یقینی بنائیں گئے ہیں۔