Jun 21, 2017 05:08 pm
views : 873
Location : Different Areas
Peshawar- IGP KPK Salahuddin Khan Media Talk
پشاور،آئی جی پی خیبر پختونخوا صلاح الدین خان کاشہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
آئی جی پی خیبر پختونخوا صلاح الدین خان نے کہا کے عوام پولیس کے ساتھ
تعاون کریں اور ہوائی فائرنگ سے گریز کریں ،شہریوں کے حفاظت پولیس کی ذمہ
داری ہے۔
انسپیکٹرجنرل آف پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین خان نے پشاور میں شہر کا
دورہ کیا اور شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کے عوام ہوائی فائرنگ کے
حوالے سے پولیس کا مکمل ساتھ دیں اورہوائی فائرنگ کرنے سے گریز کریں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی پی خیبر پختونخوا صلاح الدین خان کا کہنا
تھا کے رمضان کے آخری اشرے میں سیکیورٹی معمول سے زیادہ کر دی گئی ہے تاکہ
کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کی نوبت نا آئے، اس حوالے سے انہوں نے عوام کے
تعاون کی اپیل کی۔