Jun 22, 2017 11:58 am
views : 687
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 738 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، 738پوائنٹس کااضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو مارکیٹ
میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس738پوائنٹس
کے اضافے کے بعد46212پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر301کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے220کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،75کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی
جبکہ6کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔