ترکی ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ترکی کے صدر جب طیب اردوان کی ملاقات
آرمی چیف جنرل قمرباجوہ نے ترک صدررجب طیب اردوان سے ملاقات کی ،ملاقات
میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل
قمرباجوہ نے پاکستان کی حمایت پرترکی کےکردارپرشکریہ ادا کیا جبکہ ترک
صدرنے پاک فوج کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہا۔
اس موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ اسلامی ممالک عالمی امن
واستحکام میں اہم کردارادا کرسکتےہیں، مذاکرات کے ذریعے تنازعات کےحل کیلئے
او آئی سی کا پلیٹ فارم موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ملکوں کے کثیر الجہتی تعاون کے مثبت اثرات ہوں
گے، ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان ہمیشہ غیر
مشروط اور مخلصانہ تعلقات رہے ہیں۔