لاہور رزق حلال کمانے کے لئے لاہور آنے والوں کا عید کی چھٹیوں کے موقع پر آبائی علاقوں کا رخ
عید کی چھٹیاں ہوتے ہی لاہور سے پردیسیوں کی اپنے علاقوں کی جانب روانگی
شروع ہو گئی کوئی اپنے گھر جانے پر خوشی سے نہال ہے تو کوئی ٹرینوں اور
بسوں میں جگہ نہ ملنے کی شکایت کرتا نظر آتا ہے۔
عید کی چھٹیوں کا اصل مزہ تو عید کواپنوں کے ساتھ منانے میں ہوتا ہے یہ ایک
ایسا تہوار ہےجب سب اپنے اکھٹے ہو جاتے ہیں چاہے کوئی کہیں بھی رہتا ہو
عید کا دن اپنوں کے ساتھ گزارنا چاہتا ہے۔ اسی مقصد کے تحت ہی عید کی
چھٹیاں ملتے ہی لاہور میں مقیم تمام پردیسی اپنے اپنے علاقوں کو روانہ ہونے
کے لئے بس اڈوں پر پہنچے۔
عید منانے اپنے علاقوں کو جانے والے اکثر افراد رش کی وجہ سے بسوں میں جگہ
نہ ملنے کی شکایت کرتے نظر آئے جبکہ لاہور سے دیگر صوبوں کو جانے والی بسوں
نے
کرائے بھی ڈبل کر دیئے لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔
ملک کے دور دراز علاقوں سے مزدوری کے غرض سے لاہور آنے والے افراد جب عید
یا کسی اور تہوار پر اپنے گھر لوٹ رہے ہوتے ہیں تو ان کے چہروں پر خوشی
دیدنی ہوتی ہے۔