Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 22, 2017 03:54 pm views : 626

Location : Ministry Of Foreign Affairs Office

Islamabad- Ministry Of Foreign Office Weekly Briefing
  • Urdu

اسلام آباد ، ڈرون حملے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے ڈرون حملوں کو خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے امریکا کو واضح پیغام دیا ہے کہ ڈرون حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے گزشتہ دنوں ہونے والے امریکی ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے پاکستان کے مفاد میں نہیں، ان سے دہشت گردی کے خلاف جاری مہم کو نقصان پہنچتا ہے اور اس حوالے سے عالمی سطح پر پاکستان کا موقف واضح ہے۔
پاک امریکا تناؤ سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے، جب کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن ہمارے قومی مفاد میں ہے۔
نفیس زکریا نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کمیشن اپنی ٹیم مقبوضہ کشمیر بھیجے، بھارت نے حریت کانفرنس کے رہنماوٴں کو مسلسل نظر بند کر رکھا ہے، چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی جیت کا جشن منانے والوں کو بھی نہیں بخشا گیا اور درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا، رواں ہفتے درجنوں کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، قابض افواج کی جانب سے پیلٹ گنز کا استعمال کیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں بچوں سمیت سیکڑوں کشمیری نابینا ہوچکے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کے لئے پر عزم ہے، دوطرفہ تعلقات کی بہتری کے لئے افغانستان کے ساتھ وفود کے تبادلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، افغانستان کیساتھ بارڈر مینجمنٹ ضروری ہے، پاکستان نے اپنی طرف سرحدی باڑ لگانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے، جس کے ذریعے دہشتگردوں کی نقل و حمل روکنے میں مدد ملے گی۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved