لاہور ،وزیر اعلیٰ پنجاب کی سابق امریکی سفیر ٹیریسٹا سی شیفر سے ملاقات
زیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سابق امریکی سفیر ٹیریسٹا سی شیفر کی قیادت
میں وفد سے ملاقات کی، امریکی وفد نے توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر
دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے کہا کہ موجودہ حکومت نے توانائی کے شعبے میں بے مثال محنت سے کام کیا ہے۔
سابق امریکی سفیر مس ٹیریسٹا سی شیفرنے ماڈل ٹاؤن میں وزیراعلیٰ سے ملاقات
کی، میاں شہبازشریف نےکہاکہ روایتی ذرائع کے ساتھ متبادل ذرائع سےبھی بجلی
کےحصول کو یقینی بنایا گیا ہے،سابق امریکی سفیرنے کہاکہ میاں شہبازشریف نے
انتہائی محنت کے ساتھ توانائی سیکٹر کےفروغ کیلئے کام کیا ہے،مس ٹیریسٹاسی
شیفرنےکہاکہ وہ جانتی ہیں آپ انتہائی محنت اور عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے
ہیں۔
انہوں نےکہاکہ وہ پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون کے خواہاں ہیں، اس موقع
پرصوبائی وزیر صنعت شیخ علاؤالدین، چیئرمین پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی
چوہدری عارف سعید، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اور متعلقہ حکام بھی موجود
تھے۔