Jun 22, 2017 04:53 pm
views : 776
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- State Minister for Information Maryam Aurangzeb Media Talk
اسلام آباد،شہباز شریف اور کیپٹن صفدر کا نام پاناما کیس میں نہیں، مریم اورنگزیب
وزیرمملکت مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جےآئی ٹی میں انویسٹی گیشن
نوازشریف، انکے خاندان کے پرائیویٹ بزنس کی ہورہی ہے اور کسی کے حقوق کو
مجروح نہیں ہونے دیا جائے گا۔
اسلام آباد میں سپر یم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرمملکت
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کسی کے حقوق کو مجروح نہیں ہونے دیا جائے گا،
وزیراعظم نے عدالت کو خود جے آئی ٹی بنانے کے لیے خط لکھا تھا، حکومت نے
ہمیشہ اعلی عدلیہ کا احترام کیا ہے جب کہ تمام تحفظات کے باجود تصویر کیس
کا فیصلہ تسلیم کیا، انصاف ہمیں پاکستان کے آئین و قانون سے ملے گا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاناما منی لانڈرنگ یا کرپشن کا کیس نہیں، مخالفین
کی طرف سے کرپشن کو کیس کے ساتھ جوڑا گیا، شہباز شریف اور کیپٹن صفدر کا
نام پاناما کیس میں نہیں ہے۔
وزیرمملکت برائے اطلاعات
ونشر یا ت مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے پچھلے 4 سال
ڈراموں ، جھوٹ اور الزام لگانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا، عمران خان نے کے پی
کے میں کرپشن کو فروغ کیا، الیکشن کمیشن میں آج تحریک انصاف کے وکیل کہتے
ہیں کیس کو غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیں، عمران خان عدالتوں سے مفرورہیں
اوریہاں آکر لیکچر دیتے ہیں اور جب ان سے سوال ہوتا ہے الیکشن کمیشن میں تو
یہ جواب نہیں دیتے۔