Jun 22, 2017 05:54 pm
views : 736
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs Meeting
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس
میں خادم پنجاب اجالا پروگرام کے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا خادم پنجاب اجالا
پروگرام فروغ تعلیم کیلئے ایک شاندار اور منفرد اقدام ہے۔ خادم پنجاب اجالا
پروگرام کے تحت صوبے کے 20 ہزار سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے
گا۔ پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب کے 10 ہزار سے زائد سکولوں
میں سولر پینلز لگائے جائیں گے۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق محمد شہبازشریف نے کہالاکھوں بچوں اور
بچیوں کو اس شاندار پروگرام سے فائدہ پہنچے گا۔بجلی سے محروم دور دراز
علاقوں کے سکولوں کو شمسی توانائی سے روشن کیا جائے گا۔پروگرام پر عملدرآمد
کیلئے مانیٹرنگ کا موثر میکانزم وضع کیا جائے۔ اس پروگرام پر تقریباً 9
ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہاپنجاب حکومت اربوں روپے کے وسائل قوم کے روشن
مستقبل پر صرف کر رہی ہے۔ قوم کا مستقبل روشن ہوگا تو پاکستان روشن ہوگا۔
ہم سب نے مل کر اس پروگرام کو انتہائی تیزی اور اعلیٰ معیار سے پایہ تکمیل
تک پہنچانا ہے۔
صوبائی وزیر رانا مشہود احمد، چیئرمین پنجاب پاور ڈویلپمنٹ چوہدری عارف
سعید، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور ماہرین
نے اجلاس میں شرکت کی۔