پشاور،جمعۃالوداع کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات
پشاور میں جمعۃ الوداع کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
کسی بھی نا خوشگوار واقعے کے پیش نظر مساجد کے باہر پولیس کے جوان تعینات
کئے گئے ہیں جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی پولیس کی جانب سے
اسنیپ چیکنگ کی جارہی ہے ۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک پولیس
اہلکار نے کہا کہ آج آج جمعۃ الوداع ہے اور اس سلسلے میں سیکیورٹی کے سخت
انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ عوام کے تعاون سے سیکیورٹی انتظامات کو یقینی
بنا رہے ہیں۔