کراچی،ملک کے دیگر حصوں سے آئے شہری عید کی چھٹیاں منانے کے اپنے آبائی علاقوں کو روانہ
ملک بھر سے رزگار کے لئے کراچی آئے شہریوں کاعید کی چھٹیاں منانے کے لئے
اپنے آبائی علاقوں میں واپسی کا عمل جاری ہے جبکہ شہریوں نے پاکستان ریلوے
کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
پنجاب سے آئے ایک شہری نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے
کہا کہ تین مہینے بعد اپنے گھر جارہے ہیں جسکی بہت خوشی ہے۔
ایک اور شہری نے کہاکہ عید ہمارا مذہبی تہوار ہے جسے منانے کے لئے اپنے گھر
جا رہا ہوں جبکہ اسٹیشن پر مسافروں کا رش کم ہونے سے لگتا ہے کہ حکومت نے
ریلوے کی بہتری کے لئے اقدامات کئے ہیں۔
بہاولپور سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے کہا کہ اپنے والدین کے ساتھ عید مناؤں گا۔
ایک اور شہری نے کہاکہ سب مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور میری دعا ہے کہ سب کا سفر خیر خیریت سے گزرے۔