پشاور،شہری عید کی تیاریوں میں مصروف
ملک کے دوسرے شہریوں کی طرح پشاور میں بھی عید کی خریداری کے لئے بازاروں
میں رش بڑگیا ہے،دکانداروں نے بھی عوام کو ریلیف دینے کیلئے سٹالز لگا
دیے،بازاروں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گے ہیں۔
پولیس کے مطابق ہر بازار کی انڑی پر دو پولیس اہلکار تعینات ہیں اور پولیس کے اضافی اہلکار بھی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔
ماہ رمضان میں جہاں ایک طرف مہنگائی کا طوفان برپا ہوجاتاہے وہیں شہری بھی
خریداری کرتے وقت مایوس دکھائی دیتے ہیں مگر اس دفعہ پشاور کے دکانداروں نے
شہریوں کو ریلیف دینے اورزیادہ سے زیادہ اشیا ءفروخت کرنے کیلئے دکانوں کے
باہر عید پیکج سٹالز لگادیےہیں۔
دکانداروں کے بقول کپڑوں ، جوتوں اور جیولری کی قیمتیں رمضان سے قبل آسمان
سے باتیں کررہی تھیں مگر ماہ صیام کے احترام میں اشیا ضروریہ کے نرخ کم
کرکے وہ عوا م کو ریلیف دینے کی کوشش ضرور کرتے ہیں۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک دکاندار نے
کہاکہ ہر سال ہم رمضان کے دنوں میں اسٹال لگاتے ہیں ،جبکہ قیمتیں بھی بڑی
دکانوں کے مقابلے میں کم ہیں۔
ایک شہری نے کہا اساٹال پر اشیا دکانوں کی نسبت سستی مل رہی ہیں اور ہر ایک کی پہنچ میں ہیں۔