Jun 23, 2017 02:35 pm
views : 786
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs Meeting regarding Law and Order
لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کا اہم اجلاس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ
کمیٹی برائے امن وامان کا اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں صوبے میں امن وامان کی
مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
جمعتہ الوداع،یوم القدس، چاندرات اورعیدکی تعطیلات کے دوران عوام کے جان
ومال کے تحفظ کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاعوام کے جان ومال کے تحفظ
کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں۔اہم عمارتوں ، بازارو ں او
رمارکیٹوں میں اضافی نفری تعینات کی جائے۔امن عامہ کی فضا کو یقینی بنانے
کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق مساجد ،امام بار گاہوں اور دیگر عبادت
گاہوں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔عید کے موقع پر ون
ویلنگ کرنے و الوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم بھی دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے صوبہ بھر میں فول
پروف سکیورٹی انتظامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔وضع کردہ سکیورٹی پلان
پر 100فیصد عملدرآمد ہونا چاہیے۔عید کی تعطیلات کے دوران سکیورٹی ڈیوٹی
سرانجام دینے والے اہلکاروں کیلئے کھانے پینے کا خصوصی انتظام کیا
جائے۔سیاحتی مقامات خصوصا مری میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے خصوصی
اقدامات کئے جائیں۔ون ویلنگ کرنے والوں کو قانو ن کے تحت سخت سزائیں دی
جائیں۔
صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ ،ایوب گادھی، جہانگیر خانزادہ ،ایڈیشنل چیف
سیکرٹری داخلہ، قائمقام انسپکٹر جنرل پولیس، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور
قانون نافذ کرنے والے سول اداروں کے اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔چیف
سیکرٹری اسلام آباد سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
ڈویڑنل کمشنر ز او رآر پی اوز اپنے اپنے متعلقہ ڈویڑن سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔