Jun 23, 2017 02:59 pm
views : 828
Location : Different Places
Lahore- Juma-Tul-Alvida Security Arrangements
لاہور ، جمعتہ الوداع آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے،سیکیورٹی سخت
ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی جمعتہ الوداع آج مذہبی عقیدت و احترام سے
منایا جا رہا ہے ، اللہ کے حضور ملکی ترقی ، امن و سلامتی اور عالم اسلام
کے اتحاد کی دعائیں کی جائیں گی۔دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر ملک بھر میں
سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ، مساجد کے باہر سیکیورٹی اہلکار
تعینات کیے گئے ہیں۔
حساس مقامات پر سیکیورٹی فورسز کی تعداد بڑھائی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔