کراچی،شہری عید کی تیاریوں میں مصروف
ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی عید کی تیاریوں کاسلسلہ جاری ہے اورشہریوں کا
خریداری کے لیے بازاروں کی جانب رجحان بڑھ رہاہے۔ عیدالفطر کی تیاری کاشوق
ہر چھوٹے بڑے، مرد وخواتین میں بڑی اہمیت رکھتا ہے اور شہری کچھ نہ کچھ
خریدنے کے لیے بازاروں کارخ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک خاتون
نائلہ علی نے کہا کہ آج کے دور میں تو عید کی خریداری کرنا بہت مشکل ہو
گیاہے۔
ایک شہری سید طارق علی نے کہا کہ دہشت گردی تو کم ہوئی ہے تاہم اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانا ابھی باقی ہے۔