Jun 23, 2017 05:28 pm
views : 650
Location : New Memon Masjid
Karachi- Jumma-tul-Vida Prayer
کراچی، جمعۃ الوداع مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی جمعۃالوداع نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔
اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے
ہیں،سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے مساجد کے باہرپولیس اور
رینجرز کے جوانوں کو تعینات کیا گیا۔
جمعۃ الوداع کے موقع پر مساجد میں نماز جمعہ کے بعد ملک کی ترقی اور سلامتی
کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں جبکہ کشمیر، فلسطین عراق شام اور لیبیا کے
مسلمانوں کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ آج کے دن
ہی پاکستان وجود میں آیااور انشاء اللہ قیامت تک قائم و دائم رہے گا بس
ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے اور آپس میں محنت کو فروغ دینے کی
اشدضرورت ہے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک نوجوان
عبدالرحمٰن نے کہاکہ آج جمعۃالوداع کے موقع امت مسلمہ کے لئے دعائیں کی
گئیں۔
ایک شہری محمدفرید نے کہا کہ امن کی بحالی پر آرمی چیف اور اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ایک بزرگ شہری محمد علی نے کہاکہ سارے معاملات بہتر ہیں بس آپس میں محبت کی
شدید ضرورت ہے،جبکہ حکمرانوں میں انسانیت نہیں ہے ،طاق راتوں میں بھی لوڈ
شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا۔
ایک اور شہری نے کہا کہ آج کے دن ہی پاکستان آزاد ہوا تھا اور انشاء اللہ
قیامت تک قائم و دائم رہے گا،بس ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی
ضرورت ہے۔