پشاور،نجی فلاحی ادارے کی جانب سےیتیم بچوں میں عید کے تحائف تقسیم
پشاور کے دوست گولونا سکول میں یتم بچوں میں عید کے لئے نئے کپڑے اور جوتے
تقسیم کئے گئے، معصوم بچے عید پر نئے کپڑے پہن کر عید منائیں گے۔
پشاور کے سکول دوست گولونا میں نجی تنظیم کی جانب سے یتم بچوں میں عید کے
لئے نئے کپڑے اور جوتے تقسیم کئے گئے، اس موقع پر بچے خوشی سے پھولے نہیں
سما رہے تھے، بچوں کا کہنا تھا ان کو نئے جوتے اور کپڑے ملنے کی بہت خوشی
ہے اور اس بار وہ بھی عید دوسرے لوگوں کی طرح اچھے طریقے سے منا سکیں گے۔
نجی فلاحی ادارے کے عہدیدار نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمانئدوں سے گفتگو کرتے
ہوئے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ یتیم بچے بھی دیگر بچوں کی طرح عید منائیں اسی
لئے ہم نے آج ان میں عید کے کپ]ڑے جوتے اور تحائف تقسیم کئے ہیں۔