ڈیرہ اسما عیل خان،شیعہ علما کونسل پاکستان کے زیر اہتمام یوم القدس کے حوالے سے ریلی کا اہتمام
شیعہ علما کونسل پاکستان کے زیر اہتمام '' یوم القدس کے حوالے سے ڈیرہ اسما
عیل خان کی کوٹلی امام حسین سے ایک ریلی نکالی گئی ہے اس موقع پر خطاب
کرتے ہوئے مقرین کا کہنا تھا کہ عالمی یوم القدس غاصب اسرائیل کے قبلہ اول
پر ناجائز قبضے کے خلاف ایک عالمی تحریک کا نام ہے عالمی یوم القدس کو
منانا ہر مسلمان پر فرض ہے کیونکہ یوم القدس یوم اللہ، یوم رسول اللہ اور
یوم اسلام ہے جو اس دن نہیں مناتا وہ استعمار کا ایجنٹ ہے،
مقررین نے کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس کو اسرائیل کے ناجائز قبضے سے
چھٹکارا دلانے تک یہ ہماری تحریک جاری رہیگی. جب تک ہم بیت المقدس کو آزاد
نہیں کراتے ہم چین سے نہین بیٹھے گے شیعہ سنی بھائی بھائی ہیں جو لوگ ہم
میں انتشار کی بات کرتے ہیں وہ مسلمان نہیں ہیں جب تک فرقہ واریت شروع رہی
گی پاکستان میں خوشحالی اور ترقی کی رفتار تیز نہیں ہوسکتی قبلہ اول پر
ناجائز قبضہ ہے انشا اللہ اس ناجائز تسلط کو ختم کرائیں گے
مقررین نے مزید کہاکہ قبلہ اول کی آزادی میں امریکہ بڑی رکاوٹ ہے ریلی کے
شرکا نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر بیت المقدس کی
آزادی کے نعرے بھی درج تھے۔