لاہور،عید کی تیاریاں زوروں پر
لاہور میں عید کی تیاریاں عروج پر ہیں، خواتین اور بچوں کو لیے مرد اپنی
جیبیں ٹٹولتے نظر آرہے ہیں جبکہ بچوں کی شاپنگ ہی ختم نہیں ہو رہی تاہم
خواتین بھی کسی سے پیچھے نہیں، منفرد نظر آنے کے شوق میں مردوں کی جیبیں
خالی ہوگئیں۔
عید کے قریب آتے ہی لاہوریوں کی بڑی تعداد بازاروں اور شاپنگ سینٹرز کا رخ
کر رہی ہے۔ عید کی تیاریوں کے سلسلے میں افطار کے بعد بازاروں اور شاپنگ
سینٹرز میں خریداری کے لئے رش بڑھ جا تا ہے۔ جہاں عام آدمی عید کی تیاریوں
میں مصروف ہے وہیں بڑ ھتی ہوئی مہنگائی سے سخت نالاں بھی ہے۔
خریداری کے لئے آئے ایک شہری نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کی فرمائش پر شاپنگ کرنے کے لئے آئے ہیں جبکہ اب ڈر
کی فضا سے نکل کر خریداری کر رہے ہیں