پاراچنار،یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں 20 افراد جاں بحق، متعدد افرادزخمی
پارا چنار میں گزشتہ روز ہونے والے دو دھماکوں میں کم از کم 20افراد جاں بحق اور متعد د افراد زخمی ہو گئے۔
پارا چنار میں کڑمان اڈہ کے قریب لوگ عید کی خریداری میں مصروف تھے کہ یکے
بعد دیگرے دو روز دار دھماکے ہوگئے جس کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد جاں
بحق اور متعد د افراد زخمی ہوگئے جب کہ پہلے دھماکے کے بعد جیسے ہی لوگ
جمع ہوئے تو دوسرا دھماکہ بھی ہوگیا۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لئے پارا چنار اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ میڈیکل
اسٹاف کی عید کی چھٹیاں منسوخ کرکے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی
گئی ہے، شدید زخمیوں کو پشاور منتقل کیا جارہا ہے۔
دھماکے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔