پشاور ،عید الفطر کے موقع پر نوجوانوں کی پشاوری چپل کی خریداری میں دلچسپی
عید الفطر کے موقع پرا سپیشل پشاوری چپل خریدنے کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد
نے پشاور کے مشہور جہانگیر پورہ بازار کا رخ کر لیا ۔ پشاوری چپل اپنے
مخصوص انداز کی وجہ سے نا صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں مشہور ہیں۔
پشاور میں عید کی شاپنگ کی بات آئے اور پشاوری چپل کا ذکر نا ہوتو ایسا ہو
ہی نہیں سکتا،پشاور کے جہا نگیر پورہ بازار میں چمڑے سے بنی مختلف اقسام کے
چپل نا صرف خوبصور ت ہوتی ہیں بلکہ اپنی پائیداری کی وجہ سے پورے ملک میں
مشہور ہیں۔
ملک کے دوسرے شہروں سے بھی لوگ بہت شوق سے یہاں نا صرف اپنے لئے پشاوری چپل
خریدنے آتے ہیں بلکہ اپنے دوستوں کے لئے بھی لے کر جاتے ہیں۔
کچھ شہریوں کا کہنا ہے کے پشاوری چپل خوبصور ت اور پائیدار تو ہیں لیکن عید
سے قبل ان کی قیمتیوں کو پرلگ گئے ہیں ،اور انتظامیہ کی جانب سے کوئی چیک
اینڈ بیلنس نہیں ہے۔
عید پر خواتین جہاں رنگ برنگی کپڑوں کے ساتھ میچنگ جوتے پہنتی ہیں وہی لڑکے
شلوار ،قمیض اور واسکٹ کے ساتھ پشاوری چپل پہنے کو ترجیح دیتے ہیں ،یہی
وجہ ہے کہ پشاوری چپل اپنے مخصوص انداز کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہیں۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئےایک دکاندار نے
کہا کہ کہ پشاوری چپل ہماری پہچان ہے اور عید کے دنوں میں اس کی مانگ میں
اضافہ ہوا ہے۔
لاہور سے آئے ایک شہری نے کہا کہ پشاوری چپل بہت پائیدار ہوتی اور اور اکثر یہاں سے چپلیں خریدتا ہوں۔