Jun 24, 2017 01:43 pm
views : 824
Location : Different Cinema's
Peshawar- 4 New Pashto Films Will be Release on Eid
پشاور،عیدالفطر کے موقع پر 4 پشتو فلمیں ریلیز کی جائیں گی
عید الفطرکے موقعے پر پشاوری منچلوں کی ہوگئیں موجیں کیونکہ اب کی بار
چھوٹی عید پرایک یا دو نہیں بلکہ پوری چار پشتو فلمیں سنیما گھروں کی زینت
بنیں گی۔
عیدالفطر کے موقع پر ایک ساتھ چار پشتو فلمیں ریلیز کی جائیں گی،ستا محبت
مے زندگی شواء،دس خوشی بہ منے ،زخمونہ اور گرفتارسنیما گھروں کی زینت بنیں
گی۔
فلمسازوں کو اپنی بنائی ہوئی فلموں سے کافی امیدیں وابستہ ہیں جبکہ پشاور
کے سنیما گھروں میں نئی ریلیز ہونے والی فلموں کےبینرز اور پوسٹرز ابھی سے
ہی آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔
نئی ریلیز ہونے والی چارفلموں میں دو ایکشن ،ایک لو سٹوری جبکہ ایک کامیڈی فلم ہے۔
فلمسازوں کے بقول ان نئی فلموں میں موسیقی،ڈائی لاگ اور ایکشن پر خصوصی
توجہ دی گئی ہے،ایک ساتھ چار فلموں کے نمائش کی خبر سے منچلوں کے چہرے خوشی
سے کھل اٹھے ہیں,فلم سازوں نے امید ظاہر کی ہے کہ صوبے کے حالات پہلے سے
بہتر ہونے کی وجہ سے عید کے موقعے پربڑی تعداد میں فلم بین سنیماگھروں کا
رخ کریں گے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک نوجوان نے
کہا ارشد سلیمان کی فلم دس خوشی بہ منن بہت اچھی فلم ہوگی جسے ہم ضرور دیکھیں گے۔