پشاور،پولیس کی کارروائی،2 دہشتگرد ہلاک
پشاور میں پولیس مقابلے کے دوران دو دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک دہشت گرد فرار
ہوگیا، فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کے پانچ اہلکار زخمی ہوگئے،جبکہ فلور مل
کے چوکیدار کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا ۔
پشاور کے علاقے چمکنی میں فلور مل میں پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی
پرکاروائی کی،دہشت گردوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، جس کے
نتیجے میں پانچ اہلکار زخمی ہوگئے ،پولیس اور سیکورٹی فورسز کی جوابی
کاروائی میں دو دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک فرار ہوگیا ۔دہشت گردوں کی ہلاکت کے
بعد سرچ آپریشن کیا اور عمارت کو کلئیر قراردے دیاگیا۔
آپریشن کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئےسی سی پی او
پشاور طاہر خان نے کہا کہ کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے،پانچ
اہلکار زخمی ہوئے جن میں تین پولیس جبکہ دو سیکورٹی فورسز کے اہلکار شامل
ہیں، دہشت گردوں کے قبضے سے 600 سے زائد ڈیٹونیٹر ،بارودی مواد اور خودکش
جیکٹس بنانے کاسامان، لیپ ٹاپ، کمپیوٹر، دستاویزات، موبائل فونز، حساس
مقامات کی ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہوئیں۔