Jun 24, 2017 02:04 pm
views : 690
Location : Nazimabad No 3
Karachi- Sindh Rangers Targeted Operation, Heavy Weapons Recovered
کراچی ، پاکستان رینجرز (سندھ ) کی کامیاب کارروائی ، اسلحے کا ذخیر ہ برآمد
کراچی میں پا کستان رینجرز (سندھ) کو انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اطلاع
ملی کہ ناظم آباد نمبر 3کے علاقے میں واقع ایک پر انے کنویں میں اسلحے اور
ایمونیشن کاذخیرہ موجود ہے جسے ایم کیو ایم (لندن) سے تعلق رکھنے والے کچھ
شر پسند عناصر نے اعلیٰ قیادت کے حکم پر آپر یشن شر وع ہو نے سے قبل
چھپادیا تھا اور بعدازاں مٹی سے بھر دیا تھا ۔
ترجمان پاکستان رینجرز (سندھ ) کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) نے فوری
کارروائی کر تے ہو ئے کنویں کی دوبارہ کھدائی کرتے ہو ئے چھپایا گیا خطر نا
ک نوعیت کا اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا ۔
ناظم آباد نمبر 3کے علاقے میں واقع ایک پر انے کنویں سے برآمد ہونے والے
ایمونیشن میں 1عد د راکٹ لا نچر (آر پی جی 7)، 4عد د 7ایم ایم رائفل ،4عد د
راکٹ( آر پی جی 7) اور 4عد د سکینڈری فیوز شامل ہیں ۔
ترجمان پاکستان رینجرز (سندھ ) کے مطابق عوام سے اپیل ہے کہ دہشت گردی کی
روک تھا م میں قانون نافذ کرنے والے والوں اداروں کاساتھ دیں او ر دہشت
گردی میں ملوث ایسے عناصر یا کسی بھی مشکوک سر گرمی کے بارے میں اطلاع فوری
طور پر قریبی چیک پوسٹ یا رینجرز مدد گار کو دیں ۔