Jun 24, 2017 03:12 pm
views : 680
Location : Senator Mushaid Hussain Residence
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif visits to Senator Mushahid Hussain Residence
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی تحریک پاکستان کے کارکن
گولڈمیڈلسٹ کرنل (ر) سید امجد حسین مرحوم کی رہائشگاہ مسلم ٹاؤن آمد
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف تحریک پاکستان کے کارکن
گولڈمیڈلسٹ کرنل (ر) سید امجد حسین مرحوم کی رہائشگاہ مسلم ٹاؤن پہنچ
گئے۔وزیراعلیٰ نے مرحوم کے بیٹے سینیٹر مشاہد حسین سیداور سوگوار خاندان سے
دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف نے
کرنل (ر) سید امجد حسین کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ نے کرنل(ر)امجد حسین مرحوم کی تحریک پاکستان اور نظریہ پاکستان کے فروغ کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا
سید امجد حسین مرحوم نے تحریک پاکستان میں گرانقد خدمات سرانجام دیں۔سید
امجد حسین مرحوم ایک سچے پاکستانی اورنظریہ پاکستان سے عشق کرتے
تھے۔کرنل(ر) سید امجد حسین مرحوم کی پاکستان کے لئے خدمات کو ہمیشہ یادر
کھا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مرحوم امجد حسین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔