Jun 24, 2017 08:43 pm
views : 607
Location : Federal Judicial Academy
Islamabad- Captain (r) Safdar Media Talk
اسلام آباد،جے آئی ٹی کو سوالات باہر سے آرہے تھے،کیپٹن صفدر
وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر پاناما
کیس کی تحقیقات میں مصروف مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیشی
کے لیے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی پہنچے،فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے باہر موجود
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما انجم عقیل نے وزیراعظم کے داماد سے ملاقات
کی جبکہ کیپٹن صفدر سے اظہار یکجہتی کے لیے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی کی
بڑی تعداد بھی اکیڈمی کے باہر موجود تھی۔
مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے جے آئی ٹی میں پیش ہونے کے بعد فیڈرل
جوڈیشل اکیڈمی کے باہرذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
کہ یہ پاناما کیس پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے
والے نواز شریف کے خلاف ہے جس کی سازش عمران خان کر رہے ہیں۔
پاناما پیپرز کیس کی تحقیقاتی ٹیم نے کیپٹن (ر) صفدر سے 5 گھنٹے تک پوچھ
گچھ کی جس کے حوالے انہوں نے کہا کہ وہ جے آئی ٹی کے رویے سے مطمئن ہیں۔
کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات سے مطمئن ہیں ،جے آئی ٹی کے
پاس سوالات باہر سے آرہے تھے،تمام سوالات کے جوابت دیے ہیں جبکہ منی ٹریل
بھی دینے کے لئے تیار ہیں۔
وزیر اعظم کے داماد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران
خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ نظریہ پاکستان، آئین پاکستان اور سرزمین
پاکستان کے خلاف سازشوں سے باز آجائیں، عمران خان اپنا رویہ بدلیں ورنہ قوم
تاریخ میں انہیں اچھے الفاظ میں یاد نہیں کرے گی۔