احمد پور شرقیہ میں آئی ٹینکر حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 132ہو گئی ،150زائد افراد زخمی
احمد پور شرقیہ میں آئی ٹینکر حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد132ہو گئی ہے جبکہ 150سے زائد افراد زخمی ہیں۔
بہاولپور ڈویژن کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے،حادثے کی جگہ پر تاحال امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکرمیں آگ لگنے سے ہلاکتوں پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کی امداد کے لئے ہدایات جاری کردیں، آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں کی اسپتال برن سینٹر منتقلی کے لئے آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر بھیج دیئے گئے،بہاولپور ڈویڑن میں موجود تمام سی ایم ایچ اسپتالوں میں ایمرجنسی لگادی گئی ہے، وزیراعلیٰ شہبازشریف نے آئل ٹینکر سانحے کے زخمیوں کوہسپتال منتقل کرنے کیلئے اپنا ہیلی کاپٹربھجوا دیا۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ، ہے کہ زخمیوں کوجہاں علاج کی ضرورت ہے وہاں منتقل کیاجائے۔