وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا جائے حادثہ کا دورہ
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے احمد پور شرقیہ میں جائے حادثہ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی ترجیح عوام نہیں کچھ اور ہے،بہاولپور ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہے اور یہاں برنس سینٹر نہ ہونا افسوس کی بات ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب تو پر جگہ پہنچ جاتے ہیں وہ یہاں کیوں نہیں پہنچے چونکہ جنوبی پنجاب میں دوسرے درجے کے شہری رہتے ہیں اس لئے ابھی تک یہاں کسی حکومتی شخصیت نے آنا گوارہ نہ کیا ،شاہ محمود قریشی نے سوال کیا کہاکہ جنوبی پنجاب کو ملنے والے اربوں روپے کے فنڈز کہاں گئے۔