Jun 27, 2017 04:04 pm
views : 895
Location : Different Cinemas
Peshawar- Cinema Show on Eid-ul-Fitr
پشاور، عید کے موقع پر سات پشتو کی فلمیں ریلیز، سینما گھروں پر شہریوں کاغیرمعمولی رش
پشتو فلم انڈسٹری کی جانب سے عید الفطر پر پانچ پشتو فلمیں ریلیز کی گئیں
ہیں جو پشاور کے مقامی سنیما گھروں کی زینت بن چکی ہے۔ پشتو فلموں کی نمائش
سے سنیما گھروں کی رونقیں دوبارہ بحال ہوگئی ہیں۔
عید الفطر کے موقع پر پشتو فلم انڈسٹری کی جانب سے پانچ نئی پشتو فلمیں
نمائش کیلئے پیش کردی گئی ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ عید پر کوئی بھی اردو ،
انگلش یا پنجابی فلم نمائش کیلئے پیش نہیں کی گئی جبکہ عرصہ دراز سے انڈین
فلموں کو بھی پشاور میں نمائش کیلئے ریلیز نہیں کیاجاتا۔
نمائش کیلئے پیش کی جانیوالی فلموں میں گرفتار،زخمونہ ، دس خوشی بہ منے
،ستامحبت می زندگی دہ اور گل جاناں شامل ہیں جس میں اداکار ارباز خان ،
شاہد خان ، عجب گل اور جہانگیر جانی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔فلم کا فی
شو چارسو سے پانچ سو روپے ٹکٹ وصول کیاجارہاہے۔
عید پر ریلیز ہونیوالی فلموں پر کثیر سرمایہ لگاہے جبکہ ہدایتکاروں نے بھی اپنی اپنی فلم کی کامیابی کا دعوی کیاہے۔