Jun 27, 2017 04:17 pm
views : 673
Location : Different Areas
Lahore- Eid-ul-Fitr 2nd Day, Children Fun
لاہور، عید الفطر کا دوسرا دن؛ تفریحی مقامات پر عوام کا رش
ملک بھر میں لوگ عید الفطر کا دوسرا دن بھی بھرپور انداز میں منارہے ہیں،
کہیں پر تکلف دعوتیں اڑائی جارہی ہیں تو تفریحی مقامات پر بھی عوام کا جم
غفیر ہے۔
ملک بھر میں لوگ بھر پور اور روایتی انداز میں عید الفطر کا دوسرا دن
منارہے ہیں۔ عید کے دوسرے دن کی مناسبت سے بچوں، بڑوں اور خواتین نے کپڑوں
کا خاص اہتمام کیا ہے، بچے آج بھی عیدی بٹور رہے ہیں اور اپنی من پسند
چیزوں سے دل بہلا رہے ہیں۔
ہر گھر کا باورچی خانہ اپنی اپنی مالی استعداد کے مطابق پر رونق ہے اور
اشتہا انگیز کھانوں کی تیاری کا سلسلہ جاری ہے۔ جو عید کے پہلے دن میزبان
بن کر اپنے گھر آئی اللہ کی رحمتوں کی دل جوئی میں مصروف تھے وہ آج مہمان
بن کر مزے لوٹ رہے ہیں۔
دن چڑھتے ہی نوجوانوں کی
ٹولیاں عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے تفریحی مقامات پر پہنچ گئی ہیں
جب کہ ہوٹلوں میں بھی تل دھرنے کی جگہ نہیں۔