فیصل آباد،عید الفطر کے دوسر ے روز شہریوں نے خوشیاں منانے کے لئےچڑیا گھر کا رخ کرلیا
ملک بھر کی طر ح فیصل آبادمیں بھی عیدالفطر کا دوسرا دن مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا یاجارہا ہے۔
لوگ اپنے پیاروں سے ملنے جلنے میں مصروف .عوام کی بڑی تعداد تفریحی مقامات
اور پارکوں میں موجود. ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ
منائی جارہی ہے، عیدالفطر کے پہلے روز جہاں لوگ اپنے پیاروں سے ملنے جلنے
میں مصروف رہے وہیں اب عید کا دوسرے دن سیرو تفریح کے نام کیا جارہا ہے جس
کے باعث عوامی مقامات اور پارکوں وغیرہ میں عوام کی بڑی تعداد سیرو تفریح
کی غرض سے پہنچی ہے۔
عید کے دوسرے روز دعوتوں اور عیدی کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کا سلسلہ جاری ہے
وہیں بچے بھی بڑوں سے عید لینے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہے۔ عیدی کو
خرچ کرنے کے لیے بھی پارکوں کا رخ کررہے ہیں۔
ملک بھر میں مختلف تفریحی مقامات اورپارکوں میں سیکورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔