Jun 27, 2017 05:55 pm
views : 851
Location : Jinnah Hospital
Lahore- Air Chief Marshall Sohail Aman visits Jinnah Hospital
لاہور، ایئرچیف مارشل کی جناح اسپتال لاہور آمد ، سانحہ احمد پورشرقیہ کے زخمیوں کی عیادت
ایئرچیف مارشل سہیل امان نے جناح اسپتال لاہور کا دورہ کیا اور سانحہ احمد پورشرقیہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئرچیف مارشل سہیل امان نے جناح اسپتال لاہور
کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سانحہ احمد پورشرقیہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔
ایئر چیف مارشل سہیل امان نے زخمیوں کے ورثا سے یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار
کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاک فضائیہ آپ کے شانہ بشانہ کھڑی
ہے، پاک فضائیہ ہرقسم کی امدادپہنچانے کو یقینی بنائے گی۔
واضح رہے کہ احمد پورشرقیہ کے قریب آئل ٹینکر کے الٹنے کے بعد آگ لگ گئی
جس کے نتیجے میں 160 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔