کراچی،عید الفطر کا دوسرا روز ،سینماؤں پر کھڑکی توڑ رش
عید الفطر کے دوسرے روزکراچی کے سینما گھروں میں کھڑکی توڑ رش دیکھنے میں آرہا ہے۔
ایک جانب دہشت گردی کے خلاف جنگ پر بننے والی گولیوں کی ترتراہٹ،جنگی مناظر
اور ایکشن سے بھرپورفلم یلغارتو دوسری جانب کامیڈی اور رومانس سے
بھرپورفلم مہرالنسا وی لب یو ہے،پاکستان فلموں کے لئے ہاؤس فل جبکہ بھارتی
فلموں کے لئے نو لفٹ کا بورڈ لگا ہوا ہے۔
جہاں سینما گھروں کے تمام شو ہاؤس فل جا رہے ہیں وہیں سینما گھروں کے باہرعوام کی بڑی تعداد ٹکٹ نہ ملنے کا شکوہ کرتی نظر آئیں۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے سینماگھر کے
ٹکٹ چیکر نے کہا کہ پاکستانی فلمو ں نے آج بھارتی فلموں کا بھی ریکارڈ توڑ
دیا ہے،تمام شو ہاؤس فل جا رہے ہیں جبکہ عوام پاکستان فلموں میں خاصی
دلچسپی لے رہے ہیں۔
گیٹ کیپرراشد اقبال نے کہا کہ سینما گھر میں کافی رش دیکھا جارہا ہے ،تمام شو ہاؤس فل جا رہے ہیں۔