پشاور،عید کے تیسرے روز بچوں کی تفریح
عید الفطر کے تیسرے روز پشاو ر کے پارکوں میں بچوں اور بڑوں کا رش،شہریوں
نے اہلخانہ کے ہمراہ مختلف پارکوں کا رخ کرلیا،چھوٹے بڑےسب عید کے مزے
لوٹنے میں مصروف ہیں۔
رنگ برنگے کپڑے پہنے بچے مختلف قسم کے جھولے جھولتے اور خوشگوار موسم میں والدین کے ساتھ عید کی خوشیوں سے محظوظ ہوتے رہے ۔
عید کےمزے لوٹنے کیلئےپارکوں کا رخ کرنے والے شہریوں کیلئے تفریحی کھیلوں سمیت کھانے پینے کے خصوصی سٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بچے نے کہا
چھوٹے بہن بھائیوں کے ساتھ یہاں آئے ہیں خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔
ایک بچی نے کہا کہ میں نے بہت جھولے لئے ہیں اور اب اور جھولنے کا دل کر رہا ہے۔
ایک شہری نے کہا کہ بچے ضد کررہے تھے اسی لئے یہاں لے کر آیا ہوں۔
ایک بچی نے کہا کہ ابو نے نئے کپڑے دلائے ہیں اور عید کو خوب انجوائے کررہے ہیں۔