شاور،شہریوں کی بڑی تعداد چرسی تکہ کھانےنمک منڈی کی فوڈ اسٹریٹ پہنچ گئی
پشاور میں عید کی آمد پر لوگوں نے پکوانوں کے مزے لینے کے لئے فوڈ سٹریٹس
کا رخ کر لیا، عیدکے موقع پر لوگوں کی بڑی تعدادچرسی تکے اور کڑاہی کھانے
کے لئے نمک منڈی پہنچ گئی۔
عید الفطر کے موقع پر پشاور کےلوگوں نے اپنے دوستوں اور فیملی کے ہمراہ نمک
منڈی بازار کا رخ کر لیا ، کچھ نے چکن کڑاہی کھائی تو کچھ نے مٹن کڑاہی
اور کچھ تو تکوں کے شوقین نکلے،پشاور کی مشہورتکہ کڑاہی کا ذائقہ ایسا ہوتا
ہے کے کھانے والا انگلیاں چاٹتا رہ جاتا ہے۔
پشاور کا چرسی تکہ اورمٹن کراہی نا صرف پشاور بلکہ کراچی کے لوگوں کو بھی
پشاور کھینچ لائی ، لوگوں کا کہنا ہے کے ایسے بہترین ذائقے والی کڑاہی اج
تک پہلے کبھی کھانے کو نہیں ملی۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک باورچی نے
کہا کہ ابھی کڑاہی بنا رہا ہوں اس کے بعد چرسی تکہ بناؤں گا۔
ایک نوجوان نے کہاکہپورے رمضٓن روزئ رکھے ہیں جبکہ آج دل کھول کر کھانے کے لئے آئے ہیں۔
کراچی سے آئے نوجوان نے کہاکہ ہم نے چرسی تکے کی بہت تعریف سنی ہے جبھی کراچی سے ڈرائیو کرکے اتنی دور چرسی تکہ کھانے آئے ہیں۔
ایک نوجوان نے کہا کہ چرسی تکہ اور کڑاہی کھانے یہاں آئے ہیں۔