پشاور،منچلے نوجوانوں کی سوئمنگ پول میں تفریح
عیدالفطر کے تیسرے روز پشاور والوں کی نان اسٹاپ تفریح کا سلسلہ جاری ہے
جہاں شہری فوڈ اسٹریٹ،تفریح گاہوں اور سینما گھروں میں عید کوانجوائے کر
رہے ہیں وہیں شہریوں کی بڑی تعداد سوئمنگ پول کا رخ کر رہی ہے۔
پشاور کے علاقے خوشحال باغ میں واقع سوئمنگ پول پر منچلے نوجوان بھی اپنے دوستوں کے ہمراہ پہنچ گئے اور خوب مزے کئے۔
عید کی آخری چھٹی کے موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے نہانے اور تیراکی کا مظاہرہ کرنے کے لے لئے شہر کے مختلف سوئمنگ پولز کا رخ کیا۔