لاہور،بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،شہریوں کے ساتھ جانور بھی خوش
ید کے تیسرے روز لاہور میں ابر رحمت جم کر برسا،انسانوں کے ساتھ چڑیا گھر کے جانور بھی بارش سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دیے۔
صوبائی دارلحکومت لاہور کے مختلف علاقوں سمیت پنجاب بھر میں بارش اور ٹھنڈی
ہوائیں چلنے سے موسم انتہائی سہانا ہو گیا، گرمی کے ستائے شہریوں نے سکھ
کا سانس لیا۔
عید کے تیسرے روز پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا،
فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں موسلا دھار بارش سے مرجھائے چہرے کھل
اٹھے، ساہیوال، اوکاڑہ، خیر پور، خضدار میں بھی بادل خوب برسے جس سے موسم
خوشگوار ہوگیا۔