Jun 28, 2017 05:29 pm
views : 668
Location : Different Places
Quetta- Egg Fighting is a Popular Game in Youngsters
کوئٹہ،عید کے موقع پر انڈے لڑانے کے منفردکھیل ،مل بیٹھنے کا بہان
عید کے موقع پر کوئٹہ میں انڈے لڑانے کا منفرد کھیل کھیلا جاتا ہے جسے شہری
سستی تفریح کے ساتھ ساتھ عید پہ مل بیٹھنے کا بہانہ قرار دیتے ہیں۔
کو ئٹہ میں عید کے موقع پر عید میلو ں میں ا نڈے لڑانے کے مقابلے شروع ہو
جا تے ہیں، اس کھیل میں کھلاڑی ابلے ہو ئے انڈ ئے کو اپنے دانتوں پر ما ر
کر اس کی مضبو طی پر کھتا ہے ،اس کے بعد دونو ں کھلا ڑی ایک انڈے کے سرے کو
دوسرے انڈے کے سرے پر ما رتے ہیں، جو انڈ ا اپنے مخالف انڈے کوتوڑ دے وہ
فاتح کہلا تا ہے۔
جہاں عید پر اونٹ اور گھوڑے کی سواری کر انے والے افرا د سمیت دیگر افراد
کو اس خصو صی موقع پر روز گا رفراہم ہوتا ہے وہیں ابلے ہو ئے انڈ ے بیچنے
والے افراد کوبھی عید کے روزروزگار کمانے موقع ملتاہے۔
عید کے موقع پر شہر یو ں کا انڈے لڑانا ایک تفریح بھی ہے اور مل بیٹھنے کا
بہا نہ بھی،ان کا کہنا ہے کہ وہ انڈے لڑا کر عید کو انجو ئے کر تے ہیں۔جہاں
انڈے لڑانا بلو چستان بھر میں معروف ہے وہی اس کھیل میں تبد یلیاں بھی
دیکھنے میں آر ہی ہیں۔