Jun 29, 2017 01:25 pm
views : 738
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 436 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،436پوائنٹس کااضافہ
عید کی چھٹیوں کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر
مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس436پوائنٹس کے اضافے کے بعد46769پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج
صبح سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر301کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے96کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،197کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی
جبکہ8کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔