Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 29, 2017 02:55 pm views : 712

Location : Local Place

Islamabad- Chairman PTI Imran Khan Media Talk
  • Urdu

اسلام آباد،قوم جان چکی ہے کہ نواز شریف مجرم ہیں،عمران خان

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ قوم مان چکی ہے کہ نواز شریف مجرم ہیں، جے آئی ٹی کے آنیوالے فیصلے اور حکمرانوں کے احتساب کی پہلے سے قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عید سے پہلے حادثات پر بہت افسوس ہوا، نواز شریف کا بہاولپور جانا ضروری تھا انہیں کوئٹہ بھی جانا چاہئیے تھا، چھوٹے صوبوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئیے،پنجاب میں شریف برادران 25سال سے حکمرانی کر رہے ہیں،اسپتالوں میں برن سینٹر بنانا کس کی ذمہ داری ہے،انہوں نے کہا کہ نواز شریف کہہ رہے ہیں کہ جے آئی ٹی نے میرے سوالات کا جواب نہیں دیا۔ وزیراعظم کے خلاف کریمنل انویسٹی گیشن ہو رہی ہے،سب سے زیادہ کر پشن شریف برادران نے کی۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ عدالت پر حملہ کرنے کی کوشش ہوئی تو قوم تیار بیٹھی ہے، ایک کال دوں گا تو پورا پاکستان باہر نکل آئے گا، پاکستان سے سالانہ 10ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے، منی لانڈرنگ روک دیں تو یہاں لوگوں کو نوکریاں دی جا سکتی ہیں،انہوں نے کہا کہ ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مسلمانوں کو لڑانے کی عالمی سازش ہے۔
عمران خان نے مزید کہاکہ پارا چنار اور کوئٹہ کا سانحہ عالمی سازش ہے، عراق جنگ کے بعد پاکستان نشانہ ہے، ہمیں ان سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا، ملک میں فرقہ واراہ فسادات کرانے کی تیاری ہو رہی ہے، پاکستان ایسے واقعات سے نمٹنے کے لئے تیار نہ ہوا تو بڑا نقصان ہوگا۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved