Jun 29, 2017 04:47 pm
views : 657
Location : Different Areas
Karachi- Rain Water Issues
کراچی،رات گئے ہونے والی بارش کا پانی سڑکوں پر جمع،شہریوں کومشکلات کا سامنا
کراچی میں گزشتہ رات ہونے والی بارش کا پانی بیشتر سڑکوں پر اب بھی جمع ہے
جبکہ گلیاں کیچڑ سے بھری ہوئی ہیں جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ
رہا ہے۔
کراچی کی بیشتر سڑکوں سے بارش کا پانی نہیں نکالا جا سکا ، اولڈ سٹی ایریا
کی گلیوں اور راستوں پر بارش کا پانی کھڑا ہے،شہر کی اہم شاہراہ ایم اے
جناح روڈ کے علاوہ گلبہارکالونی بورڈ آفس چورنگی پر بھی جگہ جگہ بارش کا
برساتی پانی موجود ہے۔ عزیزآباد، ناظم آباد اور نیو کراچی کی گلیوں میں
بارش کا پانی کھڑا ہے۔
نکاس آب کے انتظامات نہ ہونے پر شہری بلدیاتی حکومت سے نالاں ہیں، میئر
کراچی وسیم اختر کے دعوؤں کے باوجود شہری حکومت کے اہلکار کہیں نظر نہیں
آتے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے
وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا،محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم
درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔