Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 29, 2017 05:45 pm views : 881

Location : National Press Club

Islamabad- Mishaal Hussein Malik Media Talk
  • Urdu

اسلام آباد،کشمیر کے مسئلے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان حیران کن ہے،ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو کشمیر میں ظلم بڑھانے کیلیے حوصلہ افزائی

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کاکہنا ہے پارہ چنار اور بہاولپورکے شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہوں ،ڈونلڈ ٹرمپ اور مودی کی ملاقات کے موقع پر کشمیریوں کا احتجاج سب کے سامنے ہے ،کشمیر کے مسئلے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان حیران کن ہے ،ان کے بیان سے لگ نہیں رہا کہ وہ امریکی صدر ہیں ۔
اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشال ملک نے کہاکہ کشمیری رہنماوں کو دہشتگرد قرار دیا جا رہا ہے جو افسوس ناک ہے ،1980 میں نیلسن منڈیلا کو دہشتگرد قرار دیا تھا امریکہ اقوام متحدہ کا مستقل رکن ہے اور کشمیر میں ہونے والی ریاستی دہشت گردی پر ڈونلڈ ٹرمپ کو کچھ نظر نہیں آ رہا ،ہندوستان اور اسرائیل کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر بھی سخت تشویش ہے ،بہت بڑی بھول ہے امریکہ کی کہ وہ آزادی کی تحریک کو دہشتگردی کا دھبہ لگانے کی کوشش کر رہا ہے ،جب عورتوں کی عزت، بھائیوں کو قتل اور گھروں کو جلایا جاے پھر بھی امریکہ دہشت گردی قرار دیا جا رہا ہے ،ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو کشمیر میں ظلم بڑھانے کیلیے حوصلہ افزائی کی ہے۔
حریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ نے کہاکہ70سالہ تحریک آزادی بغیر ہتھیاروں سے چلائی جا رہی ہے ،خواتین کا ریپ اور بچوں کو شہید کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے،پاکستان کا کرکٹ میچ جیتنے پر مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کو ٹارگٹ کیا گیا،پاکستانی سیاست دانوں کو امریکہ سمیت پی 5 ممالک کا دورہ کرنا چاہیے اور کشمیر میں ہونے والے ظلم پر آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے ۔
مشال ملک نے مزیدکہاکہ بھارت نے سکھ برادی کا پاکستان میں واہگہ بارڈر پر داخلہ ممنوع قرار دیا ہے جو افسوس ناک ہے ،بھارت کی بھرتی ہوئی دہشتگردی خطے کیلیے سخت خطرہ بن گی ہے ،سید صلاح الدین کو دہشتگرد قرار دینے کی وجہ ان کی پر امن جہدو جہد کو طاقت کے زریعے دبانا ہے ،ہم خون دے رہے ہیں اور شہیدوں کا خون ریگاں نہیں جاتا ،یہ دکھ ضرور رہے گا کہ کشمیریوں پر ہونے والے ظلم پر دنیا خاموش رہی ،عالمی سطح پر پاکستان کو کشمیر کے معاملہ پر تحریک چلانے کی سخت ضرورت ہے،کلبوشن سمیت متعدد واقعات ہمارے سامنے ہیں ہمیں سیپیک کو سامنے رکھتے ہوئے بھارت کی دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہو گا۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved