Jun 29, 2017 07:00 pm
views : 632
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Chairs Meeting
لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی 3 گھنٹے طویل مون سون کے حوالے ویڈیواجلاس
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی 3 گھنٹے طویل مون سون کے حوالے ویڈیواجلاس ہوا۔
اجلاس میں مون سون اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر کئے جانے والے حفاظتی
اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیاجبکہ شدید بارشوں کے باعث ہونے والے مختلف
حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کیلئے مالی امداد میں اضافے
کی منظوری دی گئی۔
اجلاس سئے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جاں بحق افراد کے
ورثاء کی مالی امداد 5 لاکھ روپے سے بڑھا کر 8 لاکھ روپے کردی گئی
ہے،حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کیلئے بھی مالی امداد میں اضافہ کر دیا
گیا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنا ہیلی کاپٹر صوبائی کابینہ کمیٹی برائے فلڈ
کے حوالے کر دیا،صوبائی کابینہ کمیٹی برائے فلڈ کے اراکین دوروں کیلئے
پنجاب حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرسکیں گے۔
شہبازشریف نے محکمہ موسمیات کیلئے بروقت ریڈار نہ خریدنے پر برہمی کا
اظہارکرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس واضح ہدایات کے باوجود فیصلے پر عملدرآمد
نہ ہونا انتہائی افسوسناک ہے،تاخیر کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی
ہوگی،محکمہ موسمیات اگر مگر سے کام نہ چلائے بلکہ جدید ٹیکنالوجی سے
استفادہ کرتے ہوئے موسم کے بارے میں مستند معلومات فراہم کرے۔
شہباز شریف نے کہاکہ دریاؤں میں پانی کی صورتحال کو 24 گھنٹے مانیٹر کیا
جائے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام متعلقہ وفاقی و صوبائی ادارے ہمہ وقت
چوکس رہیں،ضروری مشینری و آلات مکمل فنکشنل ہونے چاہئیں،صوبائی اور وفاقی
محکمے آپس میں قریبی رابطہ رکھ کر کام کریں،کسی بھی ناگہانی صورتحال سے
نمٹنے کیلئے تمام تیاریاں ہر طریقے سے پوری رکھی جائیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈی واٹرنگ سیٹ اور دیگر ضروری مشینری کا تھرڈ پارٹی
آڈٹ کرانے کی ہدایت کی اور کہاکہ پانی کو صاف رکھنے کی گولیاں اور سانپ کے
کاٹنے کی دوا کا وافر ریکارڈ رکھا جائے محکمہ صحت فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کی
ٹیموں کو تیار رکھے،جانوروں کی ویکسینیشن اور ان کے چارے کیلئے پیشگی
انتظامات مکمل رکھے جائیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ صوبائی وزراء اور سیکرٹریز بھی ممکنہ سیلاب سے بچاؤ
کیلئے انتظامات کی نگرانی کریں گے،اس ضمن میں صوبائی وزراء اور سیکرٹریز کو
ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی سیالکوٹ کے برساتی نالوں میں پانی کے بہاؤ
کو 24 گھنٹے مانیٹر کیا جائے جبکہ یرہ غازی خان اور راجن پور کے پہاڑی
نالوں میں پانی کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جائے اورنالہ لئی سمیت دیگر
نالوں کے اردگرد تجاوزات فوری طور پر ہٹائے جائیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایاے کیں کہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز حفاظتی پشتوں
اور بندوں کے دورے کریں،ممکنہ سیلاب کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے صوبائی محکموں
کی مکمل تیاری ہونی چاہیئے،کاغذی کارروائی نہیں چلے گی،پیشگی انتظامات کا
تھرڈ پارٹی آڈٹ ہوگا،تھرڈ پارٹی آڈٹ کے سرٹیفکیٹس کی موقع پر جا کر چیکنگ
کی جائے۔ شہبازشریف نے کہاکہ صوبائی وزیر آبپاشی اور صوبائی وزیر تعمیرات و
مواصلات اور متعلقہ سیکرٹریز غیر اعلانیہ دورے کرکے ممکنہ سیلاب سے بچاؤ
کے انتظامات کا جائزہ لیں۔
وزیراعلیٰ کی پینے کے صاف پانی کا مناسب سٹاک رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے
کہاکہ صوبائی، ڈویژن اور اضلاع کی سطح پر فلڈ ایمرجنسی کنٹرول رومز 24
گھنٹے فنکشنل رکھے جائیں،بارش کی صورت میں شہری علاقوں سے نکاسی آب کے
حوالے سے انتظامات میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔
محکمہ موسمیات نے موسم کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی اورصوبائی محکموں نے اپنے اپنے فلڈ ایمرجنسی پلان کے حوالے سے آگاہ کیا۔