Jun 29, 2017 07:13 pm
views : 667
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Index rises by 379 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 379پوائنٹس کااضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد کاروبار کے آغاز میں
مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس379پوائنٹس
کے اضافے کے بعد 46711 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز مثبت زون
میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 386 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 123 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 239 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 24کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔